You are currently viewing سپریم کورٹ کا غیراخلاقی ویب سائٹس تک رسائی بند کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا غیراخلاقی ویب سائٹس تک رسائی بند کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ پرغیر مہذب مواد کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئےانٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں سے 4 لاکھ سے زائد غیر اخلاقی ویب سائٹ کو معطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اطلاعات کہ مطابق غیر اخلاقی اور نامناسب مواد تک رسائی ڈومین کی سطح تک محدودہوگی۔اس کامقصد ملک میں نوجوان نسل کو غلط راستوں پر لے جانے ہے جس کی اسلام میں بھی پرزور تردید ہے۔

یہ اقدام سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہی اٹھایا گیا جس میں ٹیلی کام شعبے کے ریگولیٹری ادارے سے کہاگیاتھا کہ وہ پاکستانی نوجوان نسل کو خراب کرنے میں کرداراداکرنے والی نامناسب ویب سائٹس کیخلاف ایکشن لیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایسی ویب سائٹس کو ڈومین کی سطح پربند کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انٹرنیٹ کے ذریعے غیر اخلاقی موادکی نشر واشاعت پرقابو پایاجاسکے۔