You are currently viewing سپریم کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کر دیا

سپریم کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کر دیا

اسلام آباد (ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کر تے ہوئے ریمارکس دیئے  ہیں کہ اتنے عرصے تک وہ بیمار نہیں ہو سکتے

مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ اہلیت کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان بٹ سے استفسار کیا کہ آپ نے ہمارا آخری حکم نامہ پڑھا ہے؟ اسحاق ڈار کہاں ہیں؟ انہیں لے کر آئیں۔ وکیل سلمان بٹ  نے اسحاق ڈار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جمع کراتے ہوئے جواب دیا کہ میرے مؤکل بیمار ہیں۔

چیف جسٹس نے میڈیکل سرٹیفکیٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  اسحاق ڈار اتنے عرصے سے بیمار نہیں ہوسکتے، عدالتی حکم میں انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا کہا گیا تھا اور یہ حکم خلاف ورزی کے لئے جاری نہیں کیا گیا تھا، وہ آجائیں عدالت سابق وزیرِخزانہ کو حفاظتی ضمانت دے گی، ہم 8 بجے رات تک بیٹھیں ہیں اسحاق ڈار سے پوچھ کر بتائیں وہ کب آئیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت میں رات 8 بجے تک وقفہ کردیا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.