اسلام آباد (ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر اعتراضات کو کالعدم قرار دے کر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔
پیر کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی۔عدالت نے سابق جج ہائی کورٹ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اعلی عدلیہ کے ججز کی رہائش گاہوں پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔