You are currently viewing سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور ٹی پی ایل انشورنس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط

سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور ٹی پی ایل انشورنس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط

اسلام آباد (ڈیسک)سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ (ایس سی بی) اور ٹی پی ایل انشورنس لمیٹڈ (ٹی پی ایل آئی) نے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پردستخط کئے ہیں جس کے تحت ایس سی بی کے کسٹمرز صحت اور سفری پراڈکٹس سمیت ٹی پی ایل آئی کی دیگر خدمات سے استفادہ کرسکیں گے۔

اس اشتراک کار کا بنیادی مقصد ٹی پی ایل آئی کی موبائل ایپ کے ذریعے بینک کے صارفین انشورنس کی خدمات کے حصول کیلئے ون ونڈو کا قیام ہے۔ ٹی پی ایل آئی کے سی ای او محمد امین الدین نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ کمپنی انشورنس کی خدمت کی آسان فراہمی کیلئے ڈیجیٹائزنگ پر توجہ دے رہی ہے اور ہم ایس سی بی سمیت دیگر بینکوں کے صارفین کو انشورنس کی جامع خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔ ایس سی بی کے سی ای او ریحان ایم شیخ نے اشتراک کار کو کسٹمر کیئر اور ڈیجیٹائزیشن کیلئے سنگ میل قرار دی ہے جس سے بینک کے صارفین انشورنس کی وسیع خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔