You are currently viewing سٹرنگز کا 30 برس تک عروج  معجزے سے کم نہیں تھا

سٹرنگز کا 30 برس تک عروج معجزے سے کم نہیں تھا

اسلام آباد(ڈیسک)معروف گلوکار فیصل کپاڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جب بھی پاپ میوزک کی بات ہوگی تو سٹرنگز کا تذکرہ ضرور ہوگا، سٹرنگز نے 30 برس تک عروج دیکھا جو ایک معجزے سے کم نہیں تھا۔

مقامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 30 برس تک میوزک بینڈ اسٹرنگز کا حصہ رہنے کے بعد جب بینڈ کو ختم کرنیکا وقت آیا تو اس اعلان کے بعد وہ اگلے دو دن تک روتے رہیکیونکہ30برس بلال اور انہوں نے جو بھی کام کیا وہ ساتھ ہی کیا،جب کہ وہ انٹرویوز بھی ایک ساتھ ہی دیتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے 90کی دہائی کا وہ دور بھی دیکھا جب بینڈ سین اپنے عروج پر تھا،اس کے بعد ہم نے بالی وڈ فلموں کے لیے گانے بھی گائے،جب کہ ہمارا گانا ہالی وڈ کی فلم سپائڈر مین کا حصہ بھی بنا اور ہم نے متعدد میوزک البم ریلیز کیے جس میں ایک فلم بھی شامل ہے۔انہوں نے بینڈ کے لیے جب کچھ کرنے کو نہیں بچا تو ہم نے اسے ختم کرنے کا سوچا لیکن یہ اتنا آسان نہیں تھا۔