You are currently viewing سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم ممالک آواز اٹھائیں، مولانا طارق جمیل

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم ممالک آواز اٹھائیں، مولانا طارق جمیل

لاہور (ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ سویڈن میں قرآن مجید نذر آتش کیے جانے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں وقتاً فوقتاً اس قسم کے گستاخانہ اقدامات کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔

انہوں نے لکھا ضروری ہے کہ تمام مسلم ممالک یکجا ہو کر اس واقعے کو عالمی سطح پر اٹھائیں اور ان کے سد باب کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں شدید احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7