اسٹاک ہوم (ڈیسک) سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں رواں سال کے نوبل انعام کے حقداروں کے ناموں کے اعلانات 2 تا 9 اکتوبر کے دوران کیے جائیں گے۔
فزیالوجی یا میڈیسن کے 2023کے انعامات کا اعلان (پیر) کو کیا جائے گا۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز 3 اکتوبر کو فزکس اور 4اکتوبر کو کیمسٹری کے انعامی فیصلے کا اعلان کرے گی۔
ادب کے نوبل انعام کا اعلان اوسلو میں 5اکتوبر کو کیا جائے گا اور 2023کے نوبل امن انعام کے فاتح کا اعلان6اکتوبر کو کیا جائے گا۔
الفریڈ نوبل کی یاد میں اقتصادی علوم میں سوورئیس رسک بینک انعام کا اعلان 9اکتوبر کو کیا جائے گا۔