کراچی (ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی.
6 ہزار 800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 43 ہزار 300 روپے کی سطح پر آگیا، 10گرام سونے کی قیمت 5ہزار 829 روپے کی کمی سے 1لاکھ 22 ہزار 857 روپے کی سطح پر آگیا، عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1640 ڈالر پر آگیا۔