You are currently viewing سونے کی قیمت میں 25 سو روپے اضافہ، فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار روپے کا ہو گیا

سونے کی قیمت میں 25 سو روپے اضافہ، فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار روپے کا ہو گیا

کراچی (ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار روپے کا ہو گیا۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر اضافے سے 2023 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی قیمت میں 5600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7