کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 43 ہزار روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونا 2057 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
دریں اثناء عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے کے بعد 2362 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔