کراچی (ڈیسک) سونے کی قیمت میں آج 2200روپے کا اضافہ ہو گیا جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ8ہزار 500روپے ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، 10گرام سونے کے بھاؤ میں 1886روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اضافے کے بعد 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78ہزار روپے کو عبور کر گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی گولڈ پرائس میں اضافہ نوٹ کیا گیا، سونے کی بین الاقوامی قیمت میں 27ڈالر کا اضافہ ہوا ۔
عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 1999ڈالر تک پہنچ گئی۔