ممبئی (اسٹاف رپورٹر) بالی ووُڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ’خوف‘ کے نام سے انوکھی مہم کا آغاز کیا ہے، مہم میں شامل عوام ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی زندگی میں پیش آنے والے ایسے واقعات شیئر کرسکتے ہیں کہ جس میں انہیں کسی بات کا خوف یا ڈر لاحق رہا ہو۔
بالی ووُڈ کے دبنگ خان اور پریانکا چوپڑا بھی اس مہم میں سونم کپور کا حصہ بن گئے اور اپنے ساتھ روُنما ہونے والے خوفناک واقعات سوشل میڈیا پر شئیر کردیے۔
یاد رہے اس سے پہلے کئی بالی ووڈ اداکاروں نے سوشل میڈیا پر مختلف طرز کی مہم جوئی کا آغاز کیا ہوا ہے۔