You are currently viewing سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا دوبارہ جائزہ لیں گے، بیرسٹر سیف

سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا دوبارہ جائزہ لیں گے، بیرسٹر سیف

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے نجی ٹی وی سےگفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں جنہیں بقایاجات اور سرٹیفکیٹ بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تربیت یافتہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو دیگرشعبوں میں ایڈجسٹ کریں گے، حکومت اور عوام کے درمیان رابطے فعال رکھنے کے لیے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھرتی کیا گیا تھا تاہم نگراں حکومت نے غیرقانونی طریقے سے منصوبے کو ختم کردیا تھا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر کے لیے 1100 سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر مخصوص سیاسی جماعت کی تشہیر کا الزام عائد کرتے ہوئے تمام سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو فارغ کردیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.