کراچی (ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل کے لیے کام کر رہا ہے۔ یہ بات انھوں نے پاکستان سے سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کراچی میں سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔ جمیل احمد کا کہنا ہے کہ 5 بینک مکمل طور پر اسلامی بینکاری کر رہے ہیں، اسلامی بینکاری کا مارکیٹ شیئر 21 فیصد تک ہوگیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف ہم نے اپیل واپس لے لی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سود کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی، اسٹیٹ بینک نے اعلیٰ سطح کا ورکنگ گروپ فعال کر دیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکوک کے متبادل پر کام کر رہے ہیں۔

سود خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی، گورنر اسٹیٹ بینک
- Post author:Umer Khan
- Post published:30/11/2022 17:20
- Post category:پاکستان / تجارت / کراچی
- Post last modified:30/11/2022 17:20
- Reading time:1 mins read
Tags: governor State bank, Jameel Ahmad, Karachi, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, seminar