You are currently viewing سوا سال تک پانی میں رہنے کے باوجود آئی فون درست حالت میں برآمد

سوا سال تک پانی میں رہنے کے باوجود آئی فون درست حالت میں برآمد

پورٹس ماؤتھ (ڈیسک) سوا سال یعنی 460روز تک پانی میں ڈوبے رہنے کے باوجود آئی فون 8 پلس درست حالت میں برآمد ہو گیا۔ یہ واقعہ ہے برطانیہ کے شہر پورٹس مائوتھ کا جب 36 سالہ خاتون کلیئر ایٹفیلڈ کا فون اس وقت پانی میں گر گیا جب وہ پیڈل سے چلنے والی ایک کشتی میں تفریح کر رہی تھی۔
کلیئر ایٹفیلڈ نے اپنا آئی فون 8 پلس اور کچھ دستاویزات ایک واٹر پروف تھیلی میں بند کر کے اپنے ہمراہ رکھے تھے۔
کشتی میں سیر کرنے کے دوران وہ تھیلی کشتی سے پانی میں جا گری، سوا سال 460 دن کے بعد ساحل پر چہل قدمی کے دوران ایک شخص کو یہ وہ تھیلی ملی جس میں آئی فون اور کریڈٹ کارڈز موجود تھے ۔
فوج کو چارج کیا تو وہ بالکل ٹھیک کام کر رہا تھا اور اس میں ڈیٹا بھی محفوظ تھا، سات نومبر کو برطانیہ کے شہر پورس مائوتھ سے فون ملنے کے بعد اس شخص نے فون کے مالک سے رابطہ کیا اور فون اس کے حوالے کیا۔
مالک خاتون نے یہ سب واقعہ سنا تو حیرانی کی انتہا نہ رہی، اس کی خوشی دیدنی تھی اس لیے کہ نہ صرف اس کا فون بالکل ٹھیک کام کر رہا تھا بلکہ اس کا ڈیٹا بھی محفوظ تھا۔