سوات (نیوزڈیسک) سوات میں کم عمر افراد کو نسوار اور سگریٹ فروخت کرنے والے دکانداروں کےخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے افراد کو نسوار اور سگریٹ بیچنا غیر قانونی عمل ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی سزا 3 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر افراد کو سگریٹ اور نسوار بیچنے والے کو ابتدائی طور 5 ہزار روپے جرمانا کیا جائے گا، دوسری بار جرم کا ارتکاب کرنے والے دکاندار کو 3 ماہ کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانا ادا کرنا ہوگا۔
پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں سوات سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے، سوات کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔