You are currently viewing سوات میں توہین مذہب واقعہ سے متعلق وفاقی ادارے کی رپورٹ جاری

سوات میں توہین مذہب واقعہ سے متعلق وفاقی ادارے کی رپورٹ جاری

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:22/06/2024 17:26
  • Reading time:1 mins read

سوات (نیوز ڈیسک) مدین میں مبینہ توہین مذہب واقعہ سے متعلق وفاقی ادارے کی رپورٹ سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزم کو تھانہ منتقل کرنا اہم غلطی ثابت ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او نے حکام سے رہنمائی حاصل نہیں کی، نہ ملزم کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
ہجوم کے وقت اعلیٰ پولیس افسران یا سیاسی رہنماؤں کی غیر موجودگی بھی نقصان کا باعث بنی۔
وفاقی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس کی حراست میں ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اور ہجوم کے درمیان تصادم میں 11 افراد اور 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھانے میں پولیس وین، 2 موٹر سائیکلیں اور 5 گاڑیاں جلائی گئیں۔
واقعے میں ڈی ایس پی آفس اور ایس ایچ او کوارٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.