لاہور (ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے پارٹی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کے گرفتار ہونے اور ان پر مقدمہ درج کیے جانے پر سماجی رابطوںکی ویب ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب آپ لوگوں کو غیر قانونی طور پر اغوا کریں گے اور ان پر برہنہ تشدد کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، ان کی خواتین کی وڈیو بنائیں گے تو پھر آپ کو ان سے خوف زدہ رہنے کی توقع ہی ہو سکتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اب معاملہ خوف سے آگے بڑھ گیا ہے۔ ایسے ہتھکنڈے صرف نفرت پیدا کر سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر آپ کو خوف نہیں تو پھر 70 سالہ اعظم سواتی کو کیوں گرفتار کیا گیا۔
