You are currently viewing سنگاپور دنیا میں طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں پہلا ایشیائی ملک بن گیا

سنگاپور دنیا میں طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں پہلا ایشیائی ملک بن گیا

سنگا پور( ڈیسک):سنگاپور دنیا میں طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں پہلا ایشیائی ملک بن گیا ہے ۔

اس سرفہرست میں رہنے کا اعزاز اب تک یورپین ممالک کو ہی حاصل تھا لیکن تاریخ میں پہلی بار کوئی ایشیائی ملک یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔پاسپورٹ انڈیکس رینکنگ کی عالمی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 2 سال تک جرمنی کو دنیا کا طاقتور پاسپورٹ رکھنے کا اعزاز حاصل تھا مگر اب سنگاپور نے صرف ایک پوائنٹ سے جرمنی سے یہ اعزاز چھینتے ہوئے اسے نیچے دھکیل دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے نے سنگاپور سے ویزا پابندی کا ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ویزا فری ممالک کی فہرست میں سنگاپور 159 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہوگیا جب کہ جرمنی 158 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔دنیا میں طاقتور پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں جرمنی کے بعد سوئیڈن اور جنوبی کوریا 157،157 کے ساتھ تیسرے جبکہ ڈنمارک، فن لینڈ، اٹلی، فرانس، اسپین، ناروے، جاپان، برطانیہ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکی پاسپورٹ دن بدن نیچے آرہا ہے اور وہ اب 154 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب سنگاپور کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ایشیائی ملک طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک میں سرفہرست ہوا اور یہ سنگاپور کے سفارتی تعلقات اور موثر غیر ملکی پالیسی کا نتیجہ ہے۔

(این این آئی)

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7