You are currently viewing سنٹرل جیل کے آٹھ سوسے زائدقیدیوں اورسٹاف میں کروناویکسینیشن کاعمل مکمل

سنٹرل جیل کے آٹھ سوسے زائدقیدیوں اورسٹاف میں کروناویکسینیشن کاعمل مکمل

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:11/06/2021 14:30
  • Reading time:1 mins read

ہری پور (ڈیسک)سنٹرل جیل کے آٹھ سوسے زائدقیدیوں اورسٹاف میں کوروناویکسینیشن کاعمل مکمل کرلیاگیا،کورون وائرس سے بچا کے لیے سنٹرل جیل ہری پورکی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے تعاون سے قیدیوں اورسٹاف میں ویکسینیشن کاعمل شروع کررکھاہے جس کے تحت اب تک 489قیدیوں اور325ملازمین کوویکسین لگانے کاعمل مکمل کرلیاگیاہے۔

ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل اخترعلی شاہ کاکہناہے قبل ازیں بھی کورونا وائرس سے بچاکے لیے جیل کے اندرحفاظتی اقدامات کیے گئے تھے اورنئے آنے والے حوالاتی ملزمان کوچودہ روزتک علیحدہ سیل میں رکھاجاتاہے اورانکی انٹری سے قبل انکاٹیسٹ کروایاجاتاہے تاکہ باقی قیدی اورسٹاف محفوظ رہے،جبکہ کسی بھی حوالاتی یاقیدی میں کروناکے اثرات یاشبے پرعلیحدہ سیل میں منتقل کردیاجاتاہے اوراسکے صحت مندہونے تک دوسرے قیدیوں سے دوررکھاجاتاہے، جیل میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کے لیے بھی ماسک اورسینیٹائزرکااستعمال ضروری ہے،کورونا وائرس سے بچاکے لیے حکومت کی جانب سے جاری ایس اوپیزپرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاتا،آئی جی جیل خانہ جات خالدعباس اورسپرٹینڈنٹ جیل حامدخان کے احکامات کی روشنی میں جیل کے اندرقیدیوں کوتمام قانونی سہولیات کی فراہمی جاری ہے اورانھیں معاشرے کامفیدشہری بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔