You are currently viewing سندھ ہائی کورٹ کا سوشل میڈیا سے فحش مواد ہٹانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا سوشل میڈیا سے فحش مواد ہٹانے کا حکم

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے فوری طور پر فحش مواد ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی نے سوشل میڈیا پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔
اس دوران درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ فیملی وی لاگننگ کے نام پر فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے۔
پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیس بک، یوٹیوب یا کسی ویب سائٹ پر مواد ہٹانے کا اختیار پی ٹی اے کو نہیں ہے، قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے متعلقہ حکام کو لکھنا پڑتا ہے۔
اس دوران پی ٹی اے کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی، عدالت نے کہا کہ فیس بک، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس سے فحش مواد ہٹایا جائے، کچھ بھی ہو احکامات پر عملدرآمد مکمل طور پر چاہیے اور تمام ویب سائٹس سے قابل اعتراض مواد ہٹا دیں۔
عدالت نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاق مواد کے خلاف فوری ایکشن لینے اور پورا چارٹ بنا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.