You are currently viewing سندھ ہائی کورٹ سے بلدیاتی الیکشن رکوانے کیلیے ایم کیو ایم کی دائر درخواست مسترد

سندھ ہائی کورٹ سے بلدیاتی الیکشن رکوانے کیلیے ایم کیو ایم کی دائر درخواست مسترد

کراچی (ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بلدیاتی الیکشن رکوانے کے لیے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کورم سے متعلق درخواست پر تفصیلی دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔وکیل الیکشن کمیشن عبد اللہ ہنجرہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسی فیصلے کی بنیاد پر ایم کیو ایم پاکستان نے پہلے مرحلے میں حصہ بھی لیا تھا۔ یاد رہے کہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن فوری روکنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل قانونی پیچیدگیوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، کیس کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمارا مؤقف بھی سنا جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قانون سازی کے بغیر بلدیاتی ادارے بااختیار نہیں ہوسکتے، بلدیاتی قوانین میں ترامیم تک بلدیاتی الیکشن نہ کروائے جائیں۔