کراچی (ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے کے لیے درخواست دائر کرنےوالے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ریمارکس دیے کہ ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے۔عدالت نے درخواست گزار شبیر اسلم پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست بھی مسترد کردی۔واضح رہے کہ شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی روکی جائے ورنہ قومی ادارے میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ: آرمی چیف کی تعیناتی روکنے کی استدعا کرنیوالے پر جرمانہ عائد
- Post author:Umer Khan
- Post published:24/11/2022 15:14
- Post category:پاکستان / سندھ / عدالت
- Post last modified:24/11/2022 15:14
- Reading time:1 mins read
Tags: Applicant, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, Penalty Imposed, sindh high court