You are currently viewing سندھ ہائیکورٹ نے نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

کراچی (ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایم کیو ایم کے کارکن فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان ملا اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کارکنان کی سزاؤں میں اضافے سے متعلق سرکار کی اپیل پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ سرکاری وکیل کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے دھماکا خیز مواد کیس میں 14 ملزمان کو بری کیا تھا۔ سرکاری وکیل نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے 13 کارکنوں کو مختلف سزائیں بھی سنائی تھیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7