You are currently viewing سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے اہل خانہ اور فرنٹ مینوں کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی

سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے اہل خانہ اور فرنٹ مینوں کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی

کراچی(ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے اہل خانہ اور فرنٹ مینوں کی ضمانت میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے خلاف نیب کی تحقیقات کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ اس موقع پر خورشید شاہ کی2 بیویوں، داماد، فرنٹ مینوں سمیت16 افراد نے درخواستِ ضمانت جمع کروائی۔نیب نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کے بینک اکاﺅنٹس اور اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں،نیب نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کے بیٹے زیرک شاہ، فرخ شاہ، لڈو مل، پہلاج،اعجاز بلوچ اور اجیت کمال نیب کو مطلوب ہیں۔

ان کے علاوہ فرنٹ مین قاسم علی شاہ، آفتاب سومرو سمیت دیگر ملزمان بھی نیب کو مطلوب ہیں۔عدالت نے خورشیدشاہ کی بیویوں، بیٹوں،فرنٹ مینوں کی عبوری ضمانت میں15نومبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے خورشید شاہ کی بیویوں کو عارضی طور پر حاضری سے استثنی دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو تحقیقات میں نیب سے تعاون کرنے کا حکم بھی دیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.