You are currently viewing سندھ ہائیکورٹ: لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ کا عدم اجراء، نادرا حکام کو شوکاز نوٹس

سندھ ہائیکورٹ: لاپتا افراد سے متعلق رپورٹ کا عدم اجراء، نادرا حکام کو شوکاز نوٹس

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہریوں متعلق رپورٹ کے عدم اجراء پر نادرا حکام کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت میں 2 سگے بھائیوں سمیت 6 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے تفتیشی افسران کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا افراد کے مسئلے پر لوگ پریشان ہیں اور عدالت آنا چھوڑ چکے ہیں، اس وقت الارمنگ صورتحال ہے۔
2 شہریوں سے متعلق رپورٹ جاری نہ کرنے پر عدالت نے نادرا حکام کو شوکاز جاری کیا اور کمشنر کراچی، آئی جی سندھ اور سی آئی اے سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہری زبیر سے متعلق تمام صوبوں اور ملک بھر کی جیلوں سے رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے شہریوں کے کوائف اخبارات اور عوامی مقامات پر چسپاں کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ لاپتا شہری زبیر سمیت دیگر کی ٹریول ہسٹری بھی 4 ہفتوں میں طلب کرلی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.