You are currently viewing سندھ کے مسائل کے حل کیلیے وفاقی حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی، وزیراعظم

سندھ کے مسائل کے حل کیلیے وفاقی حکومت بھرپور کردار ادا کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان  کا کہناہے کہ  سندھ کے مسائل کے حل کے سلسلے مین وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کر ے گی ۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت وزیراعظم کے دورہ تھرپارکر اورعلاقے کے عوام کے لیے پیکج پر بھی بات چیت کی گئی، گورنر سندھ نے وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ بھی کیا۔

گورنر سندھ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، سندھ کے عوام کی خوشحالی اور ان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.