You are currently viewing سندھ کابینہ میں 10 وزیراوردومشیرشامل کرنے کے لیے مختلف نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے

سندھ کابینہ میں 10 وزیراوردومشیرشامل کرنے کے لیے مختلف نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے

کراچی (ڈیسک ):سندھ کابینہ میں توسیع کے لیے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اوروزیراعلی سندھ کے مابین مشاورت جاری ہے،دوسرے مرحلے میں سندھ کابینہ میں 10 وزیراوردومشیرشامل کرنے کے لیے مختلف نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے، بلاول بھٹو کی حتمی منظوری کے بعد نئے وزراء کا اعلان کیا جائے گا۔

سندھ کابینہ میں دوسری بارتوسیع کے لیے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے مابین مشاورت میں مزید نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے ہیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے حتمی منظوری کے بعد سندھ کابینہ میں مزید 10 وزراء 2مشیر اورمعاون خصوصی کی شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔سندھ کابینہ میں دوسری توسیع کے لیے جن ناموں کوشارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں سید ناصرحسین شاہ ، حسین شاہ شیرازی، جام خان شورو، گہنور اسران، پروین قائم خانی، ممتاز جاکھرانی، میر نادر علی خان مگسی، مکیش کمار چاولہ ملک اسد سکندر،رانا ہمیرسنگھ اورمتوقع مشیروں میں ضیا الحسن لنجار، منور حسین وسان اور اعجاز جاکھرانی وزیر اعلی سندھ کے معاونین خصوصی کے لیے اویس قادر شاہ، ارباب لطف اللہ، قاسم سراج سومرو، ذوالفقار شاہ، ندا کھوڑو، ڈاکٹر لال چند، نواب تیمور تالپور اور ضیا عباس شاہ کے نام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کابینہ کی تشکیل اورسندھ حکومت کی کارگردگی مانیٹرکرنے کیلیے سابق صدرآصف علی زرداری نے بلاول بھٹو زرداری کوفری ہینڈ دے رکھا ہے اورپیپلزپارٹی قیادت کی جانب سے پہلے ہی صوبائی وزراء پرواضح کردیا گیا ہے کہ ان کی تقرری پانچ برس کے لیے نہیں بلکہ 9 ماہ کے لیے ہوگی اوروزارت کی مدت میں اضافہ ان کی کارگردگی سے مشروط ہوگا۔

(این این آئی)