You are currently viewing سندھ میں کاروباری مراکز اور بازار شام 6 بجے بند کرنے کا حکم

سندھ میں کاروباری مراکز اور بازار شام 6 بجے بند کرنے کا حکم

کراچی (ڈیسک) سندھ میں کاروباری مراکز اور بازار شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہےکہ جب کہ ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے این سی او سی کی ہدایت پر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں ایس او پیز کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق تمام اندرون خانہ اجتماع، بزنس سینٹرز، سنیما، جیمخانہ اور کھیلوں کی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، بزنس سینٹرز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں کھلی جگہ پر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی جبکہ رات 10 بجے تک کھانا گھر لیجانے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام سرکاری ، نجی دفاتر اور عوامی مقامات پر فیس ماسک پہنے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ، بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جائے ، چھت کے نیچے شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہے جبکہ شادی کی تقریب کھلے مقام پر کی جا سکتی ہے جس میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ بوفے پر پابندی عائد ہوگی ، تقریب رات 9 بجے تک جاری رہے گی، مہمانوں کو بکس پیک کھانے دینے کی اجازت ہوگی۔

حکمہ داخلہ سندھ نے سرکاری اور نجی اداروں میں گھر پر رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ 50 فیصد اسٹاف کو دفاتر بلایا جائے،اطلاق 31 جنوری 2021 تک رہیگا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.