You are currently viewing سندھ میں میٹرک  کے امتحانات 15 جون اور انٹر کے 6 جولائی سے شروع ہوں گے

سندھ میں میٹرک کے امتحانات 15 جون اور انٹر کے 6 جولائی سے شروع ہوں گے

کراچی (ڈیسک) صوبہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات  15 جون سے ہوں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہوگا جب کہ کیمبرج سسٹم کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ یکم تا تیسری جماعت کے طلبہ کو تحریری ٹیسٹ اور جائزہ لینے کے بعد پروموٹ کیا جائے گا، چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہوں گے جب کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے۔

وٹیفکیشن کے مطابق تمام بورڈز دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست تک جاری کرنے کے پابند ہوں گے، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے جب کہ دسویں جماعت کے نتائج کے بعد ہی گیارہویں جماعت کے داخلوں کا اعلان کیاجائے گا۔

یاد رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے جب کہ تعلیمی ادارے بدستور 31 مئی تک بند رہیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.