You are currently viewing سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول تبدیل

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول تبدیل

کراچی (ڈیسک ):سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کی درخواست پر سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا ہے  سوئی سدرن گیس کمپنی سے جاری ہونے والے نئے شیڈول کے مطابق بدھ اور جمعہ کے روز سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں  گے جبکہ جمعرات اور ہفتہ کو صبح 8 بجے  سے اگلے 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے ۔

اس سے قبل  پرانے شیڈول کے مطابق جمعرات اور ہفتہ کے روز گیس کی سپلائی کھلی  رہتی تھی جبکہ بدھ اور جمعے کو گیس کی سپلائی صبح 8 سے 24 گھنٹے کے لیے بند رہتی تھی ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7