You are currently viewing سندھ سیلاب سے ڈوبا نہیں بلکہ ڈبویا گیا ہے، حلیم عادل

سندھ سیلاب سے ڈوبا نہیں بلکہ ڈبویا گیا ہے، حلیم عادل

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:10/09/2022 12:26
  • Reading time:1 mins read

کراچی (ڈیسک) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی جانب سے سندھ میں سیلابی صورتحال پر جاری وڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آئے ہوئے ہیں اور امداد مانگنے کی تیاریاں ہورہی ہیں.

سندھ میں جہازوں میں امدادی سامان آتے نظر آرہا ہے لیکن عوام کو ملتا اور عوام کے پاس تقسیم ہوتے نظر نہیں آرہا ، سماجی تنظیموں کا سامان کہیں نہ کہیں نظر آرہا ہے البتہ سندھ حکومت کی طرف امدادی سامان کی تقسیم نظر نہیں آرہی، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں دو سال کی بچی خوراک نہ ملنے سے جان کی بازی ہار چکی ہے جبکہ سانگھڑ کی ایک بیٹی امدادی سامان کے لیے اپنی عزت گنوا بیٹھی ہے، وزراء کی پھرتیاں فوٹو سیشن کے لیے ہیں، انھوں نے کہا کہ سندھ ڈوبا نہیں ڈبویا گیا ہے، سندھ میں تباہی کی وجہ نہروں کے بند مضبوط نہ کرنا ہے، سندھ کو شگافوں نے ڈبویا ہے، منچھر جھیل میں شگاف، کینالوں میں شگاف، سیم نالوں میں شگاف پڑے، حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ہمارے کپتان نے 1 ارب کی امداد کا اعلان کیا ہے، ہم سب ملکر سندھ کے عوام مدد کرنے کے ساتھ سندھ حکومت کو بے نقاب بھی کریں گے.