You are currently viewing سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو فراہم کی گئی امداد کی تفصیلات جاری

سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو فراہم کی گئی امداد کی تفصیلات جاری

کراچی (ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 28675 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کیے گئے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ بدین میں 6200 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کیے گئے ۔ اسی طرح دادو میں 7500، حیدرآباد 2000 ، جامشورو 1125، مٹیاری 2500، سجاول 1250، ٹنڈو الہ یار 2500، لاڑکانہ 2000، خیرپور میرس 3000 اور نوشہرو فیروز میں 600 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کیےگئے۔ مجموعی طور پر 1495773 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق مزید 1800 خیمے، 5 ہیوی ڈی واٹرنگ پمپس ودیگر سامان تقسیم کیا گیا ہے۔ اب تک متاثرین کو 599918 خیمے، 535215 پلاسٹک کے ترپال، 3140036 مچھر دانیاں، 800323 لیٹر منرل واٹر ودیگر سامان فراہم کیا جاچکا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں مزید 71130 متاثرین ریلیف کیمپوں سے اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں اس وقت ریلیف کیمپوں میں 273667 متاثرین موجود ہیں جن میں 81126 بچے اور 62399 خواتین شامل ہیں، ریلیف کیمپس میں متاثرین کو دو وقت کا پکا کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کی تباہ کاریوں سے 770 قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں، 8422 افراد زخمی ہوئے جبکہ 436409 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ سے متعلق انہوں نے کہا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 59800 کیوسک اور اخراج 49900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، سکھر بیراج پر آمد 46600 کیوسک اور اخراج 36500 کیوسک ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 86200 کیوسک جبکہ اخراج 57500 کیوسک ہے۔