You are currently viewing سندھ حکومت کا 11ویں اور 12 ویں کے امتحانی نتائج جاری نہ کرنے کانوٹس

سندھ حکومت کا 11ویں اور 12 ویں کے امتحانی نتائج جاری نہ کرنے کانوٹس

کراچی (ڈیسک) سندھ حکومت نے گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری نہ کرنے کانوٹس لے لیا۔
اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر تعلیمی بورڈ سندھ اسماعیل راہو نے محکمہ جامعات و بورڈز کو فیصلہ پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے گیارہویں اور بارہویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری نہ کرنے پر 3بورڈوں پر سخت ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص کو سخت احکامات دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فروری 2022کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے لئے 15 ستمبر 2022کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، نتائج میں تاخیر ناقابل برداشت ہے جس کی ذمہ داری بورڈز کے چیئرمین اور کنٹرولر پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں طلبا اعلی تعلیم کے لیے نتائج کا بے چینی کے ساتھ انتظار کررہے ہیں، سرکاری اور نجی شعبے کی جامعات نے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ مکمل کر لئے ہیں، جامعات داخلوں کے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے بورڈز کے نتائج کا انتظار کر رہی ہیں۔