کراچی (ڈیسک) سندھ حکومت نے عزیر بلوچ ، نثار مورائی اور بلدیاٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں ناصرحسین شاہ اور انور سیال کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے پاکستان سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا، عمران خان نے نوکری دینا تو دور اب سرکاری ملازمین کو فارغ کرنا شروع کردیا، زلفی بخاری نے پی ٹی ڈی سی کے ملازمین سے نوکریاں چھیننا شروع کردیا، وزیرہوابازی آکر پی آئی اے سے متعلق بات کریں تو سمجھ آتی ہے، ان لوگوں کو سوچے سمجھے بغیر صرف جلدی سے پریس کانفرنس کرنا ہوتی ہے، پی آئی اے کو ان کی وجہ سے مختلف ممالک میں جگ ہنسائی کا سامنا ہے۔ قومی اسمبلی میں ہاتھ پھیلا پھیلا کر پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزام لگاتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن میں تمام اثاثے اور ٹیکس ڈکلیئر کیا، وہ شخص سوال پوچھ رہا ہے جس نے غالباً 2016 میں ٹیکس ہی جمع نہیں کرایا، جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہے اس پربے بنیاد الزام لگائے جارہے ہیں، علی زیدی چاہیں گے تو میں کاغذات بھجوادوں گا چیک کرلیں، علی زیدی اپنے حوالے سے اور اپنے لیڈر سے متعلق بھی سوالات کے جواب دیں۔ علی زیدی کئی دنوں سے جے آئی ٹیز سے متعلق مطالبہ کرتے آئے ہیں، یہ وہ دستاویزات ہوتے ہیں جو عدالت میں جمع ہوتے ہیں اور پھر عدالت فیصلہ کرتی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ علی زیدی کو کھلا چیلنج کرتا ہوں جے آئی ٹی رپورٹ میں کہیں آصف زرداری کا ذکر دکھادیں، تینوں جے آئی ٹی رپورٹ پیرکےروز محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پردستیا ب ہونگی۔ علی زیدی نے کہا آصف زرداری نے عزیز بلوچ کو احکامات دیے، فلو ر پر علی زیدی نے کہا، جے آئی ٹی میں پی پی کی اعلیٰ قیادت کا ذکر ہے، علی زیدی نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلیے جو واویلا مچایا،اس کا رپورٹ سےکوئی لینادینا نہیں، اگرعلی زیدی کے پاس جے آئی ٹی رپورٹ ہے تو مانگ کیوں رہےہیں،