کراچی (ڈیسک) حکومت سندھ نے 9 اور10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ۔
سندھ حکومت نے 9 اور10 محرم الحرام کی مناسبت سے 9 اور 10 ستمبر بروز پیر، منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب امن وامان کی صورت حال کوبرقراررکھنے کے لیے 8 سے 10 محرم تک ڈبل سواری پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ خواتین، بچے، بزرگ، معذور افراد اور صحافی اس پابندی سے مستنیٰ ہوں گے جب کہ سکیورٹی کیلئے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔