You are currently viewing سماجی کارکن صارم برنی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

سماجی کارکن صارم برنی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

کراچی (نیوز ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے سنگین الزامات کے الزام میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کردیا۔
صارم برنی کو آج سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں صارم برنی کے وکیل نے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے صارم برنی کو گزشتہ روز کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق صارم برنی پر فراڈ، جعلی دستاویزات اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔
حکام کے مطابق صارم برنی پر 25 سے زائد بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا بھیجنے کا الزام ہے۔
صارم برنی اور ان کے ٹرسٹ نے بچوں کو غیر قانونی طریقے سے امریکا میں مقیم والدین کو اڈاپٹ کروایا۔
مذکورہ بچوں کو مختلف اوقات کے دوران کراچی میں صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیے جانا ظاہر کیا گیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.