You are currently viewing سلیکٹیو جسٹس بد دیانتی ہوگی اور یہ انصاف کا قتل کہلائے گا، وزیردفاع

سلیکٹیو جسٹس بد دیانتی ہوگی اور یہ انصاف کا قتل کہلائے گا، وزیردفاع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سلیکٹیو جسٹس انصاف نہیں بد دیانتی ہوگی اور یہ انصاف کا قتل کہلائے گا۔
‏وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ منصف کا مزاج ، پسند ناپسند، وقت اور موسم انصاف پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ بانی پی ٹی آئی اور ان کی سرپرست عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نے جو کچھ کیا وہ تاریخ کاسیاہ باب ہے، جب مکافات عمل کی گرفت میں آئے ہیں تو نواز شریف پر پابندی یاد آئی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حقوق یاد رکھنے والی عدلیہ ماضی کے مظالم کا بھی ازالہ کرے۔
واضح رہے کہ فیصل جاوید نے کہا تھا کہ نواز شریف کو ٹی وی چینل پر دکھانے پر پابندی غلط تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.