You are currently viewing سلیکٹرز پی ایس ایل میں ماضی کی جھلک دیکھیں گے،سعید اجمل

سلیکٹرز پی ایس ایل میں ماضی کی جھلک دیکھیں گے،سعید اجمل

  • Post author:
  • Post category:پنجاب
  • Post last modified:02/02/2016 19:37
  • Reading time:0 mins read

لاہور(اسٹاف رپورٹر) دوسرا کنگ آف اسپنر سعید اجمل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر نگاہیں مرکوز کرلیں،کہتے ہیں انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے وقفے میں اچھی میچ پریکٹس کرنے کا موقع ملا،سعید اجمل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ایس ایل میں ماضی کی جھلک دکھاتے ہوئے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

پاکستان سپر لیگ میں سعید اجمل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا تکنیکی خامیوں پر قابو کرنے کیلیے کام کرچکا اور بولنگ میں پرانی کاٹ آگئی ہے، پی ایس ایل کی صورت میں مجھے ایک اچھا پلیٹ فارم مل گیا، میں اپنے اہداف کی جانب گامزن ہوں۔

یاد رہے بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے پر وہ5 ماہ کی پابندی کا شکار ہوئے۔