ممبئی (ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ سے تازہ تصویرجاری کر دی گئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے حال ہی میں فلم ’’ بھارت‘‘ کی عکس بندی شروع کی اور فلم کے سیٹ پر ان کے سٹائلسٹ ایشلے روبیلو نے سلمان کی تصویر سماجی رابطہ اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے ،جس پر انہوں نے لکھاکہ یہ سلمان کا فلمی روپ ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان فلم’’ بھارت‘‘ میں ایک اسٹنٹ موٹرسائیکلسٹ کا کردار ادا کررہے ہیں ان کے ساتھ فلم میں پرینکا چوپڑا اور دیشا پٹانی بھی کام کررہی ہیں۔