You are currently viewing سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ فروخت کے لیے دستیاب

سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ فروخت کے لیے دستیاب

ممبئی(ڈیسک) انڈین سپر اسٹار اور فالورز کی ایک بڑی تعداد رکھنے والے بھارتی اداکار سلمان خان کا ٹویٹر اکائونٹ فروخت کے لیے دستیاب ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے سلمان خان کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک کر کے نہ صرف اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے بلکہ ثبوت کے طور پر سلمان خان و دیگر سیلیبریٹیز کے نام، ایڈریس، فون نمبرز ، ای میل ایڈریس اور دیگر قیمتی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں۔
ہیکرز نے سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے بھارتی سپر اسٹار سلمان خان و دیگر اہم لوگوں سے بڑی رقم ادا کرنے کی فرمائش کی ہے۔ ہیکرز نے سلمان خان سمیت دنیا کی دیگر اہم شخصیات جن میں گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پیچائی اور امریکی گلوکار چارلی پو کے اکائونٹ ہیک کر لیے ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ ہیکرز نے ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی ڈیمانڈز پوری نہ کی گئیں تو 4سو ملین ٹوئٹر اکائونٹس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر ریلیز کر دیا جائے گا۔