You are currently viewing سلمان خان نے کلکتہ ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کر دیا

سلمان خان نے کلکتہ ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کر دیا

ممبئی (ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سپر اسٹار سلمان خان نے کلکتہ ٹرین حادثے پر دکھ کا اظہار کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغا م میں سلمان خان نے حادثے پر غم اور افسوس کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ اندوہناک حادثے کا شکار خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے، حادثے پر بہت دکھی ہوں، دعا کرتا ہوں کہ خدا وفات پا جانے والوں کی روحوں کو سکون عطا فرمائے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حادثے میں بچ جانے والوں کو خدا اپنی حفاظت میں رکھے جب کہ اہل خانہ کو صبر اور اس مشکل وقت کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔
آج صبح کلکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر جانے کے باعث دوسری جانب کی ٹرین سے ٹکرا گئی جب کہ ایک اور مال گاڑی بھی اسی اثنا میں ان دونوں سے آ ٹکرائی جس سے 288افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 900سے زائد زخمی ہوئے۔