ممبئی(ڈیسک)بالی وڈ اداکارسلمان خان نے 53 برس کے ہو گئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان 27 دسمبر 1965 میں اندور میں پیدا ہوئے ۔سلمان خان کا اصلی نام عبدل راشد سلیم سلمان خان ہے۔سلمان نے اپنے کریئر کی شروعات سال 1988 میں فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سیکی ۔سلمان ایک مشہور اداکار کے ساتھ ساتھ ہدایتکار اور ایک عمدہ ٹی ویمیزبان بھی ہیں۔ سلمان خان کو میڈیا میں ’’ بالی وڈ کا ٹایگر‘‘، ’’ سب سے کامیاب خان‘‘، ’’کامیاب فلموں کا بادشاہ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔اداکار سلمان خان نے اپنی 53ویں سالگرہ پینول ہا ؤس میں قریبی دوستوں کے ساتھ منائی جبکہ انٹر نیٹ پر شئیر کی گئی وڈیو میں اداکا ر کوسالگرہ کا کیک کاٹتے ہو ئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔وڈیو میں سلمان خان انتہا تی خو ش دیکھا ئی دے رہے ہیں۔