You are currently viewing سعودی ولی عہد کی حج سیزن کے باعث جی 7 سمٹ میں شرکت سے معذرت

سعودی ولی عہد کی حج سیزن کے باعث جی 7 سمٹ میں شرکت سے معذرت

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج کی وجہ سے اٹلی میں ہونے والی جی 7 سمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں جمعہ سے شروع ہونے والی جی 7 سمٹ میں محمد بن سلمان شرکت نہیں کریں گے۔
سعودی حکومت کے مطابق سعودی ولی عہد 14 جون سے شروع ہونے والے حج سیزن کی وجہ سے سمٹ میں شرکت ممکن نہیں بنا سکیں گے جس کے لیے محمد بن سلمان نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے معذرت کرلی ہے۔
سعودی حکومت کے مطابق اس سال حج کے لیے دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ جی 7 گروپ اقتصادی فورم میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7