You are currently viewing سعودی فوجی اتحاد کے کمانڈر سمیت کرپشن کے الزام میں دو شہزادے برطرف

سعودی فوجی اتحاد کے کمانڈر سمیت کرپشن کے الزام میں دو شہزادے برطرف

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:01/09/2020 14:30
  • Reading time:1 mins read

ریاض (ڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کرپشن کے الزام میں فوجی اتحاد کے کمانڈر اور ان کے بیٹے کو عہدے سے برطرف کردیا۔

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے مشترکہ افواج کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل شہزادہ فہد بن ترکی بن عبد العزیز آل سعود کرپشن کے الزام میں برطرف کرکے جنرل مطلق بن سلیم کو ان کی جگہ مشترکہ افواج کا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔

شہزادہ فہد کے بیٹے اور الجوف خطے کے نائب گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو بھی ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر وزارت دفاع میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں جس کے دوران شہزادہ فہد سمیت متعدد فوجی اور سرکاری افسران کی برطرفیاں کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے 2017 میں بھی انسداد بدعنوانی مہم کے دوران شاہی خاندان کے درجنوں شہزداوں، وزراء اور امرا کو نظر بند کردیا تھا۔

سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کی سرکوبی کے لیے 2015 میں اسلامی فوجی اتحاد تشکیل دیا تھا جس کے کمانڈر ان چیف جنرل راحیل شریف ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.