You are currently viewing سعودی عرب 14 دسمبر کو خلیج عرب کے ممالک کے42ویں سربراہ اجلاس کی میزبانی اور صدارت کرے گا

سعودی عرب 14 دسمبر کو خلیج عرب کے ممالک کے42ویں سربراہ اجلاس کی میزبانی اور صدارت کرے گا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:13/12/2021 17:28
  • Reading time:1 mins read

ریاض (ڈیسک)خلیج تعاون کونسل (جی سی سی )کے سیکرٹری جنرل نےکہا ہے کہ سعودی عرب 14 دسمبر کو خلیج عرب کے ممالک کے42ویں سربراہ اجلاس کی میزبانی اور صدارت کرے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائف فلاح مبارک الحجرف نے جی سی سی کے 42ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مملکت کو مبارک باد دیتےہوئے کونسل کی گزشتہ صدارت کے دوران کونسل کے مقاصد واہداف کے حصول کے لیے بحرین کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سیکرٹری جنرل نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جی سی سی ممالک کے حالیہ دورہ کی بھی تعریف کی جس سے باہمی دوستی، محبت اور تعلقات کے رشتے مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے دوروں سے جی سی سی ممالک کے رہنماں اورشہریوں کے درمیان اتحادویگانگت کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے اورمختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔الریاض میں ہونے والے سربراہ اجلاس سے قبل جی سی سی کے وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے اور جی سی سی کے شہریوں کی امنگوں کے مطابق کوشاں ہیں۔اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں مصری وزیر خارجہ سامع الشکری نے بھی شرکت کی۔نائف الحجرف نے بتایاکہ جی سی سی ممالک نے مصر کے ساتھ تعلقات اور ان میں اضافے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ خطے اور دنیا میں امن واستحکام کے فروغ کے لیے جی سی سی ممالک اور مصر کے درمیان مشاورت جاری ہے۔اس موقع پر سامع الشکری نے کہا کہ مصر کے جی سی سی ممالک کے ساتھ متحد کرنے والے تعلقات تزویراتی نوعیت کے ہیں اورتمام امور پران کے ملک کا مقف کونسل کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس موقع پرکہا کہ جی سی سی سربراہ اجلاس میں خطے میں استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔