You are currently viewing سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے رمضان المبارک سے قبل پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہدے دیا۔
سعودی سفارتخانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب نے اپنے بھائیوں کے لیے 100 ٹن کھجور پیش کی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق یہ کھیپ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کے ڈائریکٹر عبداللہ البقامی کے ہمراہ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں حوالے کی۔
سعودی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ اس عطیے کا مقصد رمضان کے مقدس مہینے میں پاکستانی کمیونٹی میں تقسیم ہے۔
سعودی سفارتخانے نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے اٹھایا گیا یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کی مثال ہے جو دونوں ممالک کی طرف سے سخاوت اور یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.