ریاض (ڈیسک) کرکٹ کے شائقین کے لیے اچھی خبر، سعودی عرب اپنی سرزمین پر کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ سجانے کی خواہش رکھتا ہے۔
سعودی عرب میں سیاحت ویژن 2030کے تحت گراں پری فارمولا ون، فٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، اب سعودی عرب کھیلوں کی فہرست میں کرکٹ کو شامل کرنے کا خواہاں ہے۔
ذرائع کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی لیگ کے انعقاد پر غور و خوض کیا جا رہا ہے، توقع کی جا رہی ہے کہ اگر اس منصوبے پر عمل درآمد ہو گیا تو یہ دنیا کی سب سے مہنگی لیگ ہو سکتی ہے جس پر بھاری بھر کم سرمایہ خرچ کیا جائے گا۔
ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی سعودی عرب میں کرکٹ کے مقابلے کروانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور وہ سعودی سرزمین پر کرکٹ کا میلہ سجا دیکھنا چاہتا ہے، ذرائع کے مطابق اگر یہ لیگ ممکن ہو گئی تو انڈین کرکٹرز کی شرکت کے لیے پالیسی میں تبدیلی کی جائے گی۔
