مکہ مکرمہ (ڈیسک) ) سعودی عرب نے اتوار 4 اکتوبر (17 صفر 1442ھ )سے عمرہ اور زیارت کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے،عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ اندرون مملکت سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے عمرہ و زیارت کی ادائیگی کی اجازت کی آرزو اور نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے پیش نظر سعودی قیادت نے عمرہ اور زیارت کی مرحلہ وار تدریجی اجازت دی ہے۔ضروری حفاظتی پابندی کے ساتھ عمرہ اور زیارت کی جاسکے گی اور یہ اجازت مرحلہ وار ہوگی۔