You are currently viewing سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالرز کا پیکیج دے گا

سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالرز کا پیکیج دے گا

اسلام آباد (ڈیسک)سعودی عرب نے پاکستان کو مالی بحران سے نمٹنے کےلئے 12 ارب ڈالرزکا پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 9 ارب ڈالرز کا ادھار تیل ہوگا اور 3 ارب  ڈالرز  کی رقم دی جائے گی ۔

وزیر اعظم  عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام سے ملاقاتوں کے حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 9 ارب ڈالرزکا تیل ادھار دینے کے لیے رضامند ہوگیا ہے، ادھار تیل کی سہولت 3 سال کے لیے ہوگی اور 3 سال بعد ادھار تیل کی سہولت میں توسیع ہوسکے گی جب کہ سعودی عرب 3 ارب ڈالرز پاکستان کے پاس ایک سال کے لیے بیلنس آف پے منٹ کے طور ڈیپازٹ بھی رکھے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان پاکستانی ورکرز کے لیے ویزا فیس کم کرنے پر بھی متفق ہوگئے ہیں جب کہ سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری منصوبہ لگانے پر بھی رضا مند  ہوگیا ہے اور پاک سعودی معاہدے سے متعلق سعودی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کیلیے سعودی عرب نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں وفاقی اور بلوچستان کی حکومت معدنیات کی تلاش کے معاملات طے کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.